اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (مشرق نیوز)اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان، ملتان، کچا کھوہ، خانیوال ، شجاع آباد، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، رینالہ خورد، مانانوالہ، چیچہ وطنی، بوریوالا، پاکپتن، ساہیوال، سرگودھا، پتوکی، کالا شاہ کاکو میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز ڈیرہ غازیخان کے علاقے شادیوال کے قریب تھا۔ زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔