لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز، خواجہ سلمان رفیق اورصوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ورلڈ فرسٹ ایڈ ویک کی مناسبت سے ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سی پی آر کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کیلئے لائف سیورپروگرام کو لانچ کر دیا۔لائف سیور پروگرام سے طلباءکو دل کی دھڑکن بحال کرنے اور خون روکنے کی عملی مہارتیں سکھائی گئی ہیں۔ تقریب میں سینئر ریسکیو افسران، لائف سیورز طلبائ، ریسکیو ٹرینرز،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ جات کے سربراہان، پروفیسرز اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ ورلڈ فرسٹ ایڈ ویک کے موقع پر لائف سیور پروگرام پنجاب کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کو سی پی آر اور بلیڈنگ کنٹرول جیسی جان بچانے والی ضروری مہارتوں کی تربیت حاصل کر کے لائف سیور بننے کی ترغیب دینے کیلئے ایک تاریخی اقدام ہو گا۔ اس سے پاکستان کے ہر گھرمیںتربیت یافتہ لائف سیور والا ملک بنا کر لائف سیور قوم کا ریکارڈ بھی حاصل کریں گے۔وائس چانسلر،ڈاکٹر عظمیٰ قریشی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے شرکاءسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اس تاریخی اقدام کے آغاز کے لیے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ طلباءاور اساتذہ نے زندگیاں بچانے کہ مہارتیں انتہائی دلچسپی اور دلجمعی سے سیکھیں اورریسکیو 1122کے ٹرینر کی مسلسل محنت سے تین دنوں میں ہزاروں طلباءکو لائف سیورکی تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی سیفٹی ونگ کا بغیر وقفے کے بڑے پیمانے پر تربیتی سیشن کا انعقاد کر نے اور ہزاروں طلباءکو تربیت دے کر لائف سیور بنانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر صحت اور ایمرجنسی سروسز، خواجہ سلمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آج اس یونیورسٹی میں موجود ہوں جس یونیورسٹی سے میری والدہ نے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، محترمہ مریم نواز صاحبہ کے وژن کے تحت ریسکیو 1122 نے یونیورسٹی اور کالج کے طلباءکو زندگی بچانے کی مہارتوں کی تربیت دینے کیلئے لائف سیور پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو دل کی دھڑکن کی بحالی ،حادثات اور ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ہے، جس سے جان بچانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز نے بہترین کارکردگی کے ذریعے 15 ملین سے زائد قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور زندگیاں بچانے کی اس عملی تربیت تک لائف سیور ایپ کے ذریعے طلباءکوتربیت فراہم کرنے پرریسکیو 1122 کی تعریف کی۔ انہوں نے اس اہم مشن میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر کی کاوشوں اور یونیورسٹی کے تعاون کو بھی سراہا۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندرحیات نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ اس تاریخی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کو یقینی دہانی کرائی کہ اس پروگرام کو پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں تک پھیلایا جائے گا۔ وزیرتعلیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے تعلیمی ذمہ داریاں دینے پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز کی ہزاروں طلباءکو تربیت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگیاں بچانے کا جو مشن لاہور کالج سے شروع ہوا ہے یہ پاکستان بھر کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی اسی جذبے سے جاری ہو گا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ایمرجنسی سروسز، ضیاءاللہ شاہ نے تقریب کو کامیاب بنانے پرلائف سیور پروگرام کے ٹرینرز اور طلباءکے جوش و جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 پنجاب بھر میں لائف سیور پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام الناس اور طلباءکو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ ایمرجنسی صورتحال میں بر وقت متاثرین کی مدد کر سکیں۔اس سے قبل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے لائف سیور پروگرام کے تحت سی پی آر اوربلیڈنگ کنٹرول جیسی زندگی بچانے والی ضروری مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ نئے تربیت یافتہ لائف سیورز نے زندگیاں بچانے کی اس مہم کو طلبہ میں پھیلانے کیلئے اپنے عزم کا عہد کیا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیابی سے لائف سیور کی تربیت حاصل کرنے والے طلباءکو سرٹیفکیٹ دیئے۔
یونیورسٹیز اور کالجز طلبہ کیلئے ”پاک لائف سیور“ پروگرام لانچ کردیا: ڈاکٹر رضوان نصیر


















