دھرنوں، احتجاج سے نمٹنے کےلئے پنجاب کانسٹیبلری کو اینٹی رائٹ فورس میں منتقل کرنیکافیصلہ
لاہور (کرائم رپورٹر) دھرنوں، احتجاج سے نمٹنے کیلئے پنجاب کانسٹیبلری کو اینٹی رائٹ فورس میں منتقل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا،آپریشنز برانچ نے پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو واپس بھجوانے کا مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔تفصیلات کے مطابق امن و امان ،ہنگامی حالات کیلئے پنجاب کانسٹیبلری کی 20ہزار فورس کو مضبوط بنایا جائے گا ،پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کووی وی آئی پیزاورگارڈ ڈیوٹی سے ہٹایا جائے گا ۔ شہر میں 4ہزار جوان حساس مقامات ، وی وی آئی پیز کےساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،پنجاب کانسٹیبلری کی20ہزارکی نفری میں 20فیصد نفری مستقل سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہے۔کانسٹیبلری کی نفری واپس منگواکرضلعی پولیس کو تعینات کیا جائیگا، آپریشنز برانچ نے پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو واپس بھجوانے کا مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔پولیس حکام کا کہناتھا کہ پنجاب بھرمیں اب تمام اضلاع میں کانسٹیبلوں کی خالی سیٹیں پر ہوچکی ہیں، کانسٹیبلری کیلئے اینٹی رائٹ کاموجودہ سامان فراہم کیا جائیگااور مزیدسامان کی خریداری کی جائیگی۔


















