اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کاپاور شو،اسلام آباد میدان جنگ،پولیس،کارکنوں میں تصادم،پتھراﺅ ،شیلنگ،اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
26نمبر چونگی پر جلسے میں آنےوالے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی، پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکا نے پتھراوکردیا،کارکنوں کی جانب سے پولیس موبائل ،وین پر بھی حملہ کیا گیا،پتھراو سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے بھی جوابی شیلنگ کی گئی،ترجمان کے مطابق روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکا نے شدید پتھراو کیا، ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی سے صورتحال پر قابو پایا۔
ادھر وزیرداخلہ محسن نقوی سے آئی جی اسلام آبادسے رپورٹ طلب کرلی ،محسن نقوی نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی،زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
دریں اثنا اہم راستوں پر کنٹینر اور رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی،طے کردہ وقت کے مطابق جلسہ ختم نہ ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی مگر پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے تک جلسہ جاری رکھا،فضا عمران کو رہا کرو کے نعروں سے گونجتی رہی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا پنجابیو میدان لگنے لگا ہے تیار رہو، خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گے،تمام رکاوٹیں گواہیاں دے رہی ہیں حکمران خوفزدہ ہیں، حکومت عدالتوں کو ہراساں کر کے قائم ہے اگر بانی پی ٹی آئی آئین پر یقین نہ رکھتا تو تمہارا کب کا دھڑن تختہ ہو چکا ہوتا۔
شیر افضل مروت نے کہاایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور تاریخ کا اعلان کریں گے،کسی کا باپ بھی پی ٹی آئی کا بال بیکا نہیں کرسکتا،فارم 47 کے لوگوں نے طعنے دئیے پنجاب میں جلسہ کرکے دکھاو، پنجاب میں داخل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے کم از کم 50 ہزار لوگ میرے ساتھ ہونے چاہئیں، 4سے 5دن کا راشن بھی اٹھانا ہے اگر راستے میں پیدل چلنا پڑا تو چلیں گے۔
عامر ڈوگر نے کہا طاقتور لوگوںسن لو ، انقلاب اپنے دہانے پر کھڑا ہے، عوام گھروں سے نکل کر کہہ رہے ہیں حکم دیں اڈیالہ جیل جانے کا لیکن اڈیالہ جیل ایسے نہیں جائیں گے تب جائیں گے جب بانی رہا ہوں گے، عوام کی طاقت ،چابی سے اڈیالہ جیل کا تالہ کھلے گا، طاقتور لوگو سن لو بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ضرورت ہے،شیخ وقاص اکرم نے کہا لوگ سب رکاوٹیں ہٹا کر پہنچے ،عوام بانی پی ٹی آئی کی اصل طاقت ہیں،راستے میں آنے والوں سے ٹکراجائیں گے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا گولیوں، بموں، مارنے پیٹنے سے ملک نہیں بنتے، پی ٹی آئی کو لاکھوں افراد کی حمایت حاصل ہے، موجودہ حکومت چوری اور ڈاکے کی حکومت ہے اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو ملک بھرمیں تحریک چلائیں گے،فوج اور پولیس راستہ نہیں رو ک سکتے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ریاست بھی عوام، اسٹیبلشمنٹ بھی عوام ہے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کرنا ہے تو ہماری لاشوں سے گزر کر کرنا ہوگا، عمران خان ملک کی شان ہے،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا2سال سے ظلم ہو رہا ہے، آپ لوگ جھکے نہیں ،مقابلہ کیا، جیلیں جھیلیں، آپ کے گھر والوں کو اٹھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کبھی نہیں جھکے گا، وقت کے یزید کا مقابلہ آخری دم تک کرے گا،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اپنے والد کے پیغام سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے متحد رہیں،ثابت ہوگیا پوری قوم قیدی نمبر 804 کے ساتھ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تاریخی جلسے پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ سب بانی پی ٹی آئی کا جذبہ اور جنون ہیں،حکومت نے اسلام آباد کو نیا پنجرہ بنادیا،عمران خان حقیقت ہیں ،تسلیم کرنا پڑے گا، 90 کی دہائی نہیں کسی کو مائنس کردیا جائے،بانی پی ٹی آئی لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے،مرضی کے کورٹ اور مرضی کے ججز کا وقت گزر چکا، مرضی کی کورٹ اورججز کی مخالفت کریں گے،عمران خان جلد دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاملک اور جمہوریت کیلئے نکلے ہیں، حکمرانوں سے کہتا ہوں عوام کوغیر اہم نہ سمجھیں، راستہ نہ روکیں، راستہ روکا گیا توایسا نہ ہو ملک بند گلی میں چلا جائے،جلسہ ناکام بنانے کیلئے کنٹینر کھڑے کیے گئے پھر بھی سب پہنچے،ثابت ہوگیا پوری قوم قیدی نمبر 804 کےساتھ ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاپختونخوا کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، میں پوری قوم کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں،موجودہ حکومت امریکہ ،قادیانیوں کی غلام ہے، ظلم بند نہ ہوا تو جانی جہاد کریں گے،این آر او دینے والے ہار گئے وہ جیل میں بیٹھ کر جیت گیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بھی عزت مل رہی ہے، این آر او سے 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟،لفافہ صحافی حکمرانوں سے سوال نہیں کرتے،میڈیا والے نوٹ لے کر ضمیر بیچتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے آئندہ جلسہ لاہور میں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مینار پاکستان میں جلسہ کریں گے، مریم نواز پنگا نہ لینا، پنگا لیا تو وہ حال کریں گے بنگلہ دیش بھی بھول جائیں گے، اب قوم دما دم مست قلندر کیلئے تیار ہو جائے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















