اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے دھرنا معاہدے پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی نے کہا حکومت مذاکرات اور معاہدے کی روشنی میں سنجیدگی سے کام کررہی ہے، جلد منصورہ آکر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور مذاکراتی کمیٹی کو آگہی دونگا،لیاقت بلوچ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبہ احتجاج، دھرنا اور مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاطلبہ بالخصوص غیرملکی طلبہ کو ہاسٹلوں سے بےدخل کرنا غیر اخلاقی، غیرانسانی و تعلیم دشمنی پر مبنی اقدام ہے، وزیر داخلہ نے کہا یونیورسٹی طلبہ کے مسائل حل کیے جائیں گے،لیاقت بلوچ نے کہا دھرنا معاہدے پر عمل نہ کرنا حکومت کو مہنگا پڑےگا،عوام ازسرنو ہڑتالوں، احتجاج اور لانگ مارچ کےلئے مکمل تیار ہےں،قوم کو ریلیف دینا ملکی مفاد میں ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے بعدلیاقت بلوچ نے کہا محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے،جماعت اسلامی حکومت کےساتھ معاہدے پر مکمل عملدرآمد چاہتی ہے، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور ٹیرف میں کمی مطالبات ہیں، وزیر داخلہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
محسن نقوی کارابطہ،معاہدے پر عمل نہ کرنا حکومت کو مہنگا پڑےگا،لیاقت بلوچ

















