کے پی حکومت کا9 مئی کی تحقیقات کیلئے پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا،جسٹس اشتیاق ابراہیم کو دوبارہ خط محکمہ داخلہ کے ذریعے کمیشن ٹریبونل کمیٹی آف انکوائری مغربی پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت خط لکھا گیا۔

خط میں استدعا کی گئی 9 مئی کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، پشاور ہائیکورٹ کے حاضر یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے، تحقیقات کا مقصد ملزموں کا تعین اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہے