اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں،ممبر سندھ نثار درانی نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض،التوا درخواست مسترد کردی گئی،انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پر فیصلے تک موخر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی
ای سی پی نے کہاایف آئی اے کی جانب سے پارٹی آفس سے لےجائے گئے دستاویزات کی واپسی کےلئے عدالت سے رجوع کیاجائے،فیصلے میں کہا گیا الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 208 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انٹرا پارٹی انتخابات کیس ،پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد

















