الیکشن کمیشن کابڑا اقدام، فارم 45، 47 ودیگر کی تصدیق شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن کابڑا اقدام، ویب سائٹ پر موجود فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کی تصدیق کی منظوری دےدی،ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے فارمز کی تصدیق کےلئے افسروں کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔

این اے ون سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر ناصر خان ،پی کے ون سے 115،پی پی ون سے297،پی ایس ون سے120 اور پی بی ون سے51 تک کاشف عباس ملک ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص ملک کو تصدیقی عمل کےلئے سپروائزر مقرر کردیا،فارمز کی تصدیق کے انچارچ سید ندیم حیدر ہوں گے،ٹیمزمسنگ فارمز کی تفصیلات تیار کریں گی،7روز میں کام مکمل کرنے کاٹاسک دےدیا گیا۔