اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ کروفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کےخلاف مختلف بنکوں کی اپیلیں جلد نمٹانے کی درخواست کردی۔
خط کے متن میں کہا گیا وفاقی شرعی عدالت کے گزشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو 5سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ،فیصلے کےخلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کےلئے اقدامات اٹھائے۔
فضل الرحمن نے خط میں مزید کہاختم نبوت پر آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے تاہم تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔
سودی نظام پراپیلیں جلد نمٹانے کیلئے فضل الرحمن کا چیف جسٹس کو خط

















