پاور شیئر نگ پرپی پی نے مطالبات کی فہرست ن لیگ کو تھمادی

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں پاورشیئرنگ معاملے پر پیپلز پارٹی نے پی پی نے مطالبات کی فہرست ن لیگ کو تھمادی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں کمشنرز، ڈی سی، ڈی پی او سمیت دیگر افسروں سے کام کرانے کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی تجویر دےدی گئی ۔

پیپلز پارٹی نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز کو فنڈز فراہم کرنے ،ہر ضلع میں 2 لا افسروں کی تعیناتی، مارکیٹ کمیٹیوں، بیت المال اور زکوٰة کمیٹیوں میں نمائندے تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ،ذرائع کے مطابق تمام تر مطالبات 2 ستمبر کو کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ممبر اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو پیش کیے گئے۔