سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر جاپہنچی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

16 سے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ کے مطابق زیر التوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر60500سے متجاوز کرگئی،33269سول ،10335فوجداری اپیلیں ،28 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں،رپورٹ میں کہا گیا 2064نظرثانی ،ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3361جیل پٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔