اسلام آباد،پشاور ،لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرزاٹھے

اسلام آباد،لاہور،پشاور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)اسلام آباد،پشاور ،لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرزاٹھے۔

زلزلے کے جھٹکے ملتان،سرگودھا ،چکوال،سوات، شمالی وزیرستان، ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ ،دیر ،مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا ،زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر رہی،عوام کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں،دفاتر سے باہر نکل آئے۔