اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر فضل الرحمن اورخواتین ٹکٹ کیس میں مختلف جماعتوں کے سربراہوں کو طلب کرلیا۔
ای سی پی نے سربراہ جے یوآئی کو جمعرات کوپیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرےگا۔
دریں اثنا عام انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کرکے 4 ستمبر کو طلب کر لیا،جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عملدرآمد کیس میںجاری کیے گئے۔
فضل الرحمن اور مختلف جماعتوں کے سربراہ الیکشن کمیشن طلب



















