لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فتنہ پارٹی ملک وقوم کی فلاح و بہبود کےلئے زہر قاتل ، مریم نواز تمام صوبوں کےلئے رول ماڈل ہیں،وزیراعلیٰ کا مشن خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ پنجاب ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا فتنہ پارٹی کے پاس جھوٹ،پروپیگنڈے و الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں ،مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں،الیکٹرک بائیکس کے بعد اپنا گھر اپنی چھت،بجلی بلوں میں ریلیف اور ہمت کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کے قابل ستائش منصوبے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہاپنجاب کے عوام کو بنیادی سہولیات دہلیز پر مہیا کی جا رہی ہیں،فخر سے کہہ سکتی ہوں میری وزیراعلیٰ نے اب تک جتنے بھی منصوبے شروع کئے سندھ اور کے پی میں پیروی کی گئی،ن لیگ کی لیڈرشپ نے عوام کے تعاون سے انتشار اور نفرت کی سیاست کو سمندر برد کرنا ہے،فتنہ پارٹی کا ایجنڈا ملک میں انتشار ،تقسیم اور نفرتیں بڑھانا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاپاکستان میں فتنہ پارٹی اور سہولت کاروں کےلئے مزید کوئی گنجائش نہیں رہی،عوام انتشاریوں اور فسادیوں کا بھیانک چہرہ دیکھ چکے ، مایوسی پھیلانے والے پہلے بھی رسوا ہوئے اب بھی ذلیل و خوار ہوں گے،پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی دعائیں مانگنے والے معافیاں مانگنے پر آگئے ۔
مریم نواز تمام صوبوں کےلئے رول ماڈل، فتنہ پارٹی ملک وقوم کےلئے زہر قاتل ہے،عظمیٰ بخاری

















