ہائیکورٹ کا بجلی بلوں پر فکس چارجز وصولی کےخلاف درخواست پر حکم امتناع

لاہور: (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ نے بجلی بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کےخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔

جسٹس رضا قریشی نے بجلی بلوں میں فکس چارجز کےخلاف 9 کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،عدالت عالیہ نے بجلی بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کےخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا۔