پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم،ٹاسک علوی کے سپرد
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی میں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماوں سے ملاقات کرکے تحفظات سنیں گے اور ایک ہفتے میں اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے،سنگین نوعیت کے اختلافات پر متعلقہ رہنماوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی،ملاقات کرنے والے رہنماوں کے نام عارف علوی فائنل کریں گے۔

















