عدلیہ میں ترمیم نہ ہی ججز کی مدت ملازمت میں توسیع زیرغور ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نئی قانون سازی کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں،دوسری جانب وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاچیف جسٹس کی تعیناتی کا ابھی سے نوٹیفکیشن کرنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں ،تقرری نوٹیفکیشن پروزارت قانون مناسب وقت پر مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔

عطا تارڑ نے کہاعدلیہ میں ترمیم نہ ہی ججز کی مدت ملازمت میں توسیع زیرغور ہے،قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں، صدر نے معمول کا اجلاس بلایا، اگلے ہفتے جوائنٹ سیشن بلانے کا تھوڑا بہت امکان ہے اگرمتفقہ اجلاس بلایا گیا تو کچھ التواکے شکاربل پرغورہوسکتا ہے،جوائنٹ سیشن کے دوران کوئی آئینی ترمیم نہیں لا ئی جاسکتی۔

ادھر مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کسی نے ایکسٹینشن مانگی نہ دی جارہی ہے اگر بعض ججز کوایکسٹینشن دی جائے تو کوئی برائی بھی نہیں۔