رحیم یار خان،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خودرحیم یار خان پہنچ گئیں ،زخمیوں کی عیادت ،شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات،دلاسہ دیا۔
مریم نواز نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،زخمی سپاہی بلال نے اپنے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاحوصلے بلند ہیں،ٹھیک ہوکر پھر مقابلہ کرینگے، امن دشمنو ں سے لڑتے رہیں گے،وزیر اعلیٰ نے بلال کو شاباش دی اور قابل فخر قرار دیا،مریم نوازنے کہاپولیس کے جوان بھائیوں ، بیٹوں کی مانند ہیں،تکلیف کو اپنی پریشانی سمجھتی ہوں، حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ باری باری شہدا کے ورثا کے پاس گئیں،ورثا آبدیدہ ہوگئے،مریم نواز نے دلاسہ دیا،بیوہ خاتون کو گلے لگا یا،شہید اہلکار کے کمسن بچوں سے پیار کیا اورکہاکوتاہی ہوئی،غلطی کا ازالہ کریں گے آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہوگا،ہر شہید قوم کا ہیرو ہے، سوگوار خاندان کی بھرپور کفالت کی جائے گی، شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم، گھر اور نوکری بھی دینگے،پولیس اہلکاروں کی شہادت کا غم بیان کرنے کےلئے الفاظ نہیں،ہرجان قیمتی ہے،پولیس ا ہلکاروں کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے،کچے کے مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا، چیک پوسٹوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔
ہر شہید قوم کا ہیرو ،حملہ کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

















