عالیہ حمزہ کو ایک اور ریلیف،9مئی کیس میں عبوری ضمانت منظور

فیصل آباد :(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو ایک اور ریلیف،فیصل آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت نے9مئی کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہااسلام آباد جلسے کےلئے پرجوش تھے مگر لیڈر کے حکم پر پیچھے ہٹ گئے، کارکن سب سے پہلے ہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہے،کیسز کے باوجودلیڈر کے ساتھ تھی اور رہوں گی، لیڈر نے کہا جلسہ کرنا ہے تو سب باہر نکلیں گے، جلسہ ہوگا۔

عالیہ حمزہ نے کہاآئین و قانون کی بالا دستی کےلئے کھڑے ہیں، ہر طرح کے کیسز کا سامنا کریں گے،عام انتخابات میںفیصل آباد نے بتادیا بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔