خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے:ایران

تہران : ( ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے کہا ہے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں کو ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران کو اسرائیل کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

ایران کی سلامتی و خودمختاری کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے، جارح کو سزا دینا ایران کا حق ہے۔