دہشتگردوں کو افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ تواتر سے دستیاب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) دہشتگردوں کو افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ تواتر سے دستیاب ،مزید ثبوت منظر عام پر آگئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انخلا کے بعد ہتھیاروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی،تمام حقائق واضح اشارہ کرتے ہیں افغان رجیم نہ صرف کالعدم ٹی ٹی پی کو مسلح کر رہی بلکہ دیگر دہشتگرد تنظیموں کےلئے محفوظ راستہ بھی فراہم کر رہی ہے۔

حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونےوالے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ، افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں،دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا۔