ماسکو:(شِنہوا)چینی وزیر اعظم نے کہا ہے چین ابھرتے شعبوں میں تعاون تلاش کرنے کےلئے روس کےساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن کےساتھ چینی اور روسی سربراہان حکومت کے درمیان 29 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کے بعد کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کیا۔
چینی وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے صدر پیوٹن کو دلی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاچین ،روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پردوطرفہ تعلقات و تعاون کو مزید گہرا کرنے کےلئے مضبوط تحریک پیدا ہوئی ،سائنسی و تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا موجودہ دور گہرا ہو نے کامطلب ترقی کے وسیع مواقع ہیں،چین روس کےساتھ دوطرفہ تعاون کو تقویت دینے میں سائنسی، تکنیکی و صنعتی جدت طرازی کے کردار کو مزید اجاگر کرنے کےلئے تیار ہے تاکہ مسلسل نئے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے،چینی وزیراعظم نے کہادونوں ممالک کو ثقافت، سیاحت، تعلیم کے شعبوں سمیت نوجوانوں ،ذیلی قومی تبادلوں و تعاون کو گہرا کرنا چاہئے تاکہ عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دیا جاسکے اور چین ،روس کی دوستی کے مقصد کو نسل در نسل منتقل کیا جاسکے۔
چین ابھرتے شعبوں میں روس کا ساتھ دینے کو تیار


















