چند جرنیلوں ،ججوں نے بیگمات ،بچوں کے کہنے پر اناڑی کو مسلط کیا،احسن اقبال

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے دھرنے، لانگ مارچ اور انتشار کی سیاست نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا،چند جرنیلوں ،ججوں نے بیگمات ،بچوں کے کہنے پر اناڑی کو مسلط کیا، عدالتی فیصلوں سے بے یقینی پیدا ہوئی،کوئی پالیسی 4 سال سے زائد نہیں چل سکی، سی پیک کے سفر میں رکاوٹیں ڈالی گئیں،پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کےلئے پوری یکسوئی سے کام کرنا ہوگا۔

16ویںفوڈ ایشیا انٹرنیشنل تجارتی میلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاآئی ایم ایف کی طرف نہ جاتے تو دیوالیہ ہوسکتے تھے،ستمبر سے ایک ہزار زرعی ماہرین چین جائیں گے، دنیا میں کم ترین پیداوار حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہیںاگر دودھ کی پیداوار بہتر ہوجائے تو کسانوں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا5سال ملیں تو پاکستان مستحکم ہوگااگر کمی رہی ہے تو بنیادی وجہ سیاسی سمیت پالیسی عدم استحکام ہے،2013سے 2018کے درمیان نواز شریف کے دور میںپاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن اچانک اقتدار ختم کر کے اناڑی کو مسلط کردیا گیا،ترقی رک گئی۔

احسن اقبال نے کہاایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے کی بجائے پاکستانی بن کر کام کریں،بجلی بلوں میں اضافے کا مسئلہ ورثے میں ملا مگر قوم کو بحران سے جلد نکالیں گے،ملکی برآمدات میں اضافہ ترجیح ہے، زراعت کے شعبے سے اربوں ڈالرز کی برآمدات کو فروغ دےکر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ،پاکستان میں نئے زرعی انقلاب کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں،ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا۔