فوج، ایف سی، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کی ملازم ،ادارے حدود میں رہیں،عمر ایوب

لاہور:(اپنے نمائندے سے) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے2024 الیکشن کا سال ہے، فوج، ایف سی، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کی ملازم ،ادارے حدود میں رہیں، عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کےلئے کیس کریں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا فوج ،ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کے اوزاراور ملازم ہیں، فوج اور اداروں کو اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے، آئین کے مطابق سیاست سیاستدان کریں۔

عمرایوب نے کہا بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے،2024 الیکشن کا سال ہے،بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی سی سی ٹی وی فوٹیج کےلئے کیس کریں گے،کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ۔