ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کیلئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔ اندرون شہر سے بارش کے پانی کو نکالنے کیلئے مشےنری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ شہرےوں کو کسی بھی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہ ےہاں اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس مےں اےڈےشنل کمشنر کوارڈےنےشن شفےق احمد ڈوگر سمےت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ پسپ پروگرام کے تحت شہر مےں بننے والی نئی سڑکوں کے ساتھ ساتھ ڈرےن کو بھی بہتر کےا جائے تاکہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی ےقےنی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مےونسپل کارپورےشن افسران کو عارف والا روڈ، ہائی سٹرےٹ، دونوں بس سٹےنڈز اور اندرون شہر مےں قائم تجاوزات کے خلاف بلا امتےاز کاروائےاں جاری رکھنے کی ہداےت کی اور کہا کہ شہر مےں بڑھتی ہوئی تجاوزات کو فوری ہٹاےا جائے۔ انہوں نے ڈی جی پی اےچ اے کو ہداےت کی کہ شہر مےں پی اےچ اے کی جانب سے رکھے گئے گملوں مےں موسمی پودے لگائے جائےں اور نائن اےل نہر پر زےر تعمےر واکنگ ٹرےک کے کام کو بہتر انداز مےں کےا جائے۔ دریں اثناءبورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر آفس میں 59واں اجلاس، چیئرپرسن /کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے صدارت کی۔ اجلاس میںمےٹرک امتحانات کے پوزےشن ہولڈر سٹوڈنٹس کو پنجاب حکومت کی جانب سے منعقدہ تقرےب مےں شرکت کی منظوری دی گئی ، بہترےن کارکردگی پر بورڈ کے ملازمےن کو شاباش اور انعامی رقم کا اعلان کےا گےا، پچھلے سال کے پوزےشن ہولڈرز طالب علموں کو وزےر اعظم آف پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد بھےجنے اور نوےں، دسوےں، فرسٹ اور سےکنڈ ائےر مےں ترجمتہ القران کے مضمون کو نصاب مےں شامل کرنے اورغےر مسلم سٹوڈنٹس کو اخلاقےات کا مضمون پڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اکرام اور تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔
مون سون میں نکاسی آب کیلئے عملہ فیلڈ میں موجود، مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے :کمشنر ساہیوال

















