اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیاسی بحران کاذمہ دار عدلیہ کو قراردےدیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاارشد ندیم کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد دینا چاہتا ہوں، ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، لیاری کے بچے فیفا ورلڈ کپ جیت کر لاسکتے ہیں، وفاق، وزیر کھیل اور صوبائی وزرا کےساتھ بیٹھ کر انڈوومنٹ فنڈ قائم کرے۔
چیئرمین پی پی نے کہاملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے ایسی تقسیم کبھی نہیں دیکھی، عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، ملک میں لا ینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، ٹی وی کھولیں تو ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاسیاسی کارکن بنگلہ دیش کے حالات بہت غور سے دیکھ رہے ہیں، بنگلہ دیش میں شہیدوں کے کوٹے معاملے پر احتجاج ہوا، احتجاج شروع ہوا تو حسینہ واجد کو حکومت چھوڑنا پڑی، عوام کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے، پاکستان کے مسائل کچھ آپ کے ہاتھ میں ہیں کچھ آپ کے ہاتھ میں نہیں،ایک ادارہ پارلیمان میں بار بار مداخلت کرتا ہے،مخصوص سیٹیں ٹافیوں کی طرح بانٹیں گئیں،ارشد ندیم کی طرح عدلیہ نے بھی و رلڈ ریکارڈ توڑے۔
سیاسی بحران کی ذمہ دار عدلیہ ،مخصوص سیٹیں ٹافیوں کی طرح بانٹیں گئیں،بلاول بھٹو


















