شیخ حسینہ کی پارٹی کے 29 رہنماوں،اہلخانہ کی لاشیں برآمد،”را“ کے30اہلکار گرفتار
ڈھاکہ،اسلام آباد،نئی دہلی:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)بنگلہ دیش میںشیخ حسینہ کی پارٹی کے 29 رہنماوں،اہلخانہ کی لاشیں برآمد،گلوکار و موسیقار راہول آنندا کا گھرنذر آتش، برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار،جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر کا بیٹا 8 سال قید کے بعد رہا،عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر 3سال پرانے کیس میں بری، فوج کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر بھی اکھاڑ پچھاڑ، اٹارنی جنرل سمیت اعلیٰ عہدیدارمستعفی،مشتعل ہجوم نے سرکاری بینک کے ڈپٹی گورنرز سے استعفے لے لیے”را“ کے30اہلکار گرفتار،بھارت نے ڈھاکہ میں ہائی کمیشن سٹاف کے190اراکین واپس بلا لیے،بنگلہ دیش کیساتھ لگنے والی سرحد پر کرفیو نافذ ، خالدہ ضیانے 6 سال بعد پہلے عوامی خطاب میں انتقام نہ لینے کا اعلان کردیا۔
بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں و پرتشدد واقعات کے دوران شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 29 سے زائد افراد کی لاشیں ملیں،لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما ،خاندان کے افراد شامل ہیں،عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں،کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ ،لوٹ مار بھی کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے گلوکار اور موسیقار راہول آنندا کے گھر پر دھاوا بولا، مظاہرین نے سامان لوٹنے کے بعد گلوکار کے گھر کو آگ لگا دی،ہجوم میں شامل افراد راہول آنندا کے گھر سے قیمتی سامان اور آنند کے ہاتھ سے بنے 3000 سے زائد موسیقی کے آلات بھی ساتھ لے گئے، راہول آنندا ، بیٹا اور اہلیہ گھر سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔
ادھربرطرف انٹیلی جنس چیف کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار کرکے ڈھاکہ چھاﺅنی منتقل کردیا گیا ،ڈھاکہ ایئرپورٹ کے رن وے پر اڑان کےلئے تیار اماراتی طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لاکر تلاشی لی گئی،مسافر کو حراست میں لےکر طیارے کو جانے کی اجازت دی گئی، مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص میجر جنرل ضیاالحسن ہیں جو انٹیلی جنس چیف تھے اور وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
فوج کے بعد پولیس میں وسیع اکھاڑپچھاڑ کردیا گیا،وزارت داخلہ نے پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ریپڈ ایکشن بٹالین کےلئے نئے ڈائریکٹر جنرل اے کے ایم شاہد الرحمان ہوں گے ،امین الحسن کو بطور کمشنر ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس تعینات کردیا گیا،بیرسٹر ہارون الرشید اور حبیب الرحمان ڈھاکہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہوں گے۔
ملک کے اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین نے استعفیٰ صدر شہاب الدین کو بھجوا دیااورذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی،دیگر انتظامی اداروں سے بھی متعدد عہدیداروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،کئی ملازمین اور افسر دفتر سے غیر حاضر ہیں،مشتعل ہجوم نے سرکاری بینک کے ڈپٹی گورنرز سے زبردستی استعفے لے لیے۔
مزید برآںجماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر غلام اعظم کے بیٹے و بنگلہ دیشی فوج کے بریگیڈیئر جنرل (معطل ) عبداللہ الامان اعظمی کو 8 سال کی اسیری کے بعد رہائی مل گئی،عبداللہ الامان اعظمی اور سپریم کورٹ کے وکیل احمد بن قاسم ارمان علی الصبح اپنے اپنے گھروں کو پہنچے۔
ڈھاکہ ٹربیونل نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر یونس اور گرامین ٹیلی کام کے 3 اعلیٰ حکام کو لیبر قانون کی خلاف ورزی کے کیس میں بری کیا،یکم جنوری کو ڈھاکہ کی لیبر کورٹ3 نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
علاوہ ازیںبنگلہ دیش کے متعدد علاقوں سے فوج کی وردی میں ملبوس ” را©“ کے 30ایجنٹ گرفتار کرلیے گئے ،بھارت نے ڈھاکہ میں ہائی کمیشن سٹاف کے190اراکین واپس بلا لیے اوربنگلہ دیش کیساتھ لگنے والی سرحد پر کرفیو نافذ کردیا،منی پور حکومت نے ضلع فیرزاول اور جریبم میں کرفیو لگاتے ہوئے سکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت کردی،محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا بنگلہ دیش میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پڑوسی ملک سے منی پور میں لوگوں کی آمد کا امکان ہے،غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کےلئے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید برآں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے تمام افراد سے پرسکون رہنے اور ہر قسم کے تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاآئیے نئی فتح کا بہترین استعمال کریں ،اپنی غلطیوں کی وجہ سے موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں،عبوری مدت کے بعد کسی منتخب کردار یا تقرری کا خواہاں نہیں،بنگلہ دیش کی تعمیر نو کے کام کےلئے تمام فریقین سے بات کریں گے،نئے انتخابات کےلئے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا نے 6 سال بعد پہلے عوامی خطاب میں انتقام نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ظلم کا دور ختم ہوا اب بس ملک کو آگے چلتے رہنا چاہئے،سب کو معاف کرتی ہوں ،کسی سے انتقام نہیں لوں گی۔
بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا ملک میں صورتحال بہتر ہورہی ہے، 3چار روز میں حالات معمول پر آجائیں گے،سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں بنگلہ دیشی آرمی چیف نے کہاپولیس فورس کی بحالی کا کام کر رہے ہیں، فضائیہ ، بحریہ سربراہوں کےساتھ مل کر کام جاری ہے،مسلح افواج کے تمام اہلکار فی الحال پورے ملک میں تعینات ہیں،یقینی ہے ڈاکٹر یونس کو تمام طبقہ فکر کی حمایت ، مدد حاصل ہوجائے گی۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا حکومت اورعوام بنگلہ دیشی عوام کےساتھ کھڑے ہےں، امید ہے بنگلہ دیش میں حالات پرامن و تیزی سے معمول پر آئیں گے،یقین ہے بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔


















