اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 10کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، درختوں سے آب و ہوا صاف، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی ،قدرتی حسن میں اضافہ ہو گا، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ،دن رات محنت سے قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استفادہ کرنا ہے۔
شہبازشریف نے وزیراعظم ہاﺅس کے سبزہ زار میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز کردیا،اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پودے لگانے سے نہ صرف پاکستان خوبصورت ہو گا بلکہ موسمیاتی تبدیلی جس نے پاکستان کو 2022 میں بری طرح نشانہ بنایا کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، فضائی آلودگی میں کمی ،قدرتی حسن میں اضافہ ہو گا، امید کرتا ہوں صوبائی حکومتوں کےساتھ ملکر پورے پاکستان میں وفاقی حکومت و ذمہ دار عظیم کام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور پاکستان کو آلودگی سے بچانے ،خوبصورت بنانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہابچے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں، بڑے ہو کر زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر عظیم معمار بنیں گے، بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنرمند بنائیں گے تاکہ ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔
دریں اثنا ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز وی آن گروپ سر برینڈن لیوس کی قیادت میں وی آن گروپ/جیز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا حکومت ٹیلی کمیونی کیشن شعبے کی ترقی و ترویج کے لئے کوشاں ہے، دور دراز علاقوں میں تیز تر موبائل انٹر نیٹ کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















