ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس،ملزم بیٹے کی گرل فرینڈ شامل تفتیش ، اجرتی قاتل بھی ٹریس

لاہور (کرائم رپورٹر) تحریک انصاف کے بانی رکن اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم صدیق کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ہسپتال مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، پولیس نے ملزم بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں تفتیش جاری ہے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی ، ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی ۔واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی ، ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں ، شہریار ویلنشیا ٹاﺅن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا ،ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ دوسری طرف ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملزم ملزمان کو ٹریس کرلیا گیا ،اجرتی قاتلوں میں باپ ،بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں، ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف اسلام آباد اور لاہور میں گاڑی چوری کی متعدد مقدمات ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی انہیں ملزمان نے کیا تھا، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔