لاہور: (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، غریب کو مہنگی بجلی، ٹیکسوں کے عذاب سے نجات دے، عوام کو ریلیف دینا ہوگا، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، معاشی صورتحال کے پیش نظر ٹیکس سلیبز کو ختم کرنا ہوگا، تنخواہ دار طبقہ پس کر رہ گیا ،ٹیکس کی صورت میں مزید بوجھ برادشت نہیں،اتنا تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا جتنا ٹیکس دینا پڑ رہا ہے،عوام استعمال نہ کرنے والی بجلی کابل کیوں دیں۔
دھرنے کے 13 ویں روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کہاسارے مطالبات جائز ہیں، حکومت بوکھلاہٹ میں بھی ہے پریشان بھی ہے، جاگیرداروں پر بھی ٹیکس لگائیں، عام کسان ٹیکس ادا کرے اور جاگیردار نہ دیں ایسا نہیں چلے گا،پراپرٹی پر ٹیکس عائد ہے تو پھر جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے میں کیا مسئلہ ہے،آئی پی پیز کے معاہدات ختم کرنے ،فراڈ پر چلنے والے پلانٹس بند کرنے کی بات کرتے ہیں جو بالکل قانونی و حقیقت پر مبنی بات ہے تو پھر لیت و لعل کیوں؟۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاسود در سود کے نظام نے عام آدمی کو جکڑ لیا ،حکومت نے مذاکرات کیلئے رابطہ کیا تو ویلکم کہا، پھر 2راونڈ کرنے کے بعد غائب ہو گئے پھر مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا تو حکمرانوں کے غیر سنجیدہ ہونے کے باوجود عوام کیلئے بات چیت کا راستہ کھلا رکھا ،تیسرے مرحلے میں بھی لمبی مذاکرات کی میٹنگ ہوئی، حکومت جب تسلیم کرتی ہے مطالبات بالکل ٹھیک ہیں تو پھر آگے بڑھ کر منظور کرے،حکومت کو کریڈٹ لینے کا شوق ہے تو مسائل حل کرنے میں کیا مسئلہ ہے،کریڈٹ کا کوئی مسئلہ نہیں حکومت مسائل حل کرے کریڈٹ خود ہی جائے گا لیکن اگر ہٹ دھرمی کریں گے اور مسائل کا حل نہیں دیں گے تو ہر چوک چوراہے پر دھرنا ہوگا، تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز پر پہلے ہی دھرنوں کا اعلان کر چکے، اگلے مرحلے پر شاہراہوں پر دھرنے ، پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے، دھرنا جاری ہے اور جاری رہے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا جان لیجیے اگر مسائل کم نہ ہوئے تو پھر ملک میں انتشار ،افراتفری پھیلے گی اور حالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے،حکومت سے کہتے ہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور فوری طور پر لوگوں کو ریلیف دے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















