نیولائف مینارٹی کونسل نیویارک کاایک سال بھرپور خدمت سے عبارت

نیویارک (بیورو رپورٹ) نیولائف مینارٹی ہیومن رائٹس کونسل نیویارک کا ایک سال مکمل ہونے اور حج کرنےوالی 2 پاکستانی خواتین شبانہ حسین اور نائلہ جعفری کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر دونوں خواتین کو حج کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ڈھیروں دعائیں بھی دی گئیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی بھی شبانہ حسین اور نائلہ جعفری ہی تھیں،تنظیم کی روح رواں راحیلہ اسلم نے کہا ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے ساتھ ملکر کمیونٹی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیولائف مینارٹی کونسل کو دنیا کی بہترین آرگنائزیشن بنایا جائیگا۔ خواتین کو امریکی قوانین سے آگاہی اور خدمت کا مشن جاری ہے۔ اپنے ایجنڈے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دینگے۔ اس موقع پر تقریب میں شریک تمام خواتین نے عہد کیا کہ اوورسیز کی خدمت ہمیشہ ترجیح رہے گی۔ امریکہ آنے والے نئے افراد کو نظام سے آگاہی سکھانے اور امریکی طرز زندگی سے روشناس کراتے رہیں گے جبکہ انکی حوصلہ افزائی کا سلسلہ بھی جاری و ساری رہیگا۔ واضح رہے نیولائف مینارٹی کونسل کا ایک سال خدمت سے عبارت ہے۔ تنظیم نے اپنے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کی دن رات خدمت کو ترجیح بنایا۔ بیماریوں سے بچاﺅ سمیت اہم موضوعات سے آگاہی کیلئے خصوصی سیمینار کرائے گئے۔ ہر جمعہ کو دفتر کے باہر فری بریانی کھلائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں سال بھر گھریلو خواتین کو سامان کی فراہمی سمیت تمام سہولیات انکی دہلیز پر فراہمی کی گئیں۔