محمود اچکزئی نے بھارت کیخلاف قرارداد کی مخالفت کردی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)اپوزیشن اتحاد و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے بھارت کیخلاف قرارداد کی مخالفت کر دی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں محمود اچکزئی نے کہا پیپلز پارٹی کے ورکروں نے آئین ،پارلیمنٹ کیلئے قربانیاں دیں، اگر ایوان کو اس طرح چلایا جائے گا تو ہم چلنے نہیں دیں گے، میں نے کشمیر سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی، قرارداد میں ترمیم لانا چاہتا تھا، ہمیشہ آزادی کی تحریکوں کی حمایت کی، کشمیریوں سے پوچھا جائے کہاں جانا چاہتے ہیں۔

محمود اچکزئی نے کہا رکن اسمبلی حاجی امتیاز کو کون لے گیا؟ جو رکن کو برآمد نہیں کر سکتا اس کو سپیکر بننے کا اختیار نہیں۔