کراچی سے خیبر تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں، آئیں! تنازعات بیٹھ کر حل کریں، پاکستان کی طرف اٹھنے والی آنکھیں نوچ لیں گے، وزیراعظم کا بھارت کو پیغام

مظفرآباد، اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور (بیورو رپورٹ+ مشرق نیوز) کراچی سے خیبر تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں،بھارتی ترنگے اور مودی کے پتلے نذر آتش، فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی،ریلیوں میں خواتین،بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کا سیلاب امڈ آیا،بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،یوم استحصال کشمیر پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کی طرف اٹھنے والی آنکھوں کو نوچ لیں گے، بھارت نے آج کے دن غاصبانہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے حقوق چھین لئے ، مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی لوگوں کو جائیدادیں خریدنے کی غیرقانونی اجازت دی گئی ، 5اگست کو بھارت نے آرٹیکل 370 ، 35 اے کو منسوخ کردیا،77 سال گزرنے کے باوجود بھی وادی کشمیریوں کے خون سے سرخ ہے ایک دن آئے گا جب ہم سجدہ شکر ادا کریں گے، وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی،وزیراعظم نے کہا آج کے دن ہم کشمیری بھائیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی حمایت جاری رکھے گا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا پڑے گا،فلسطین میں دن رات شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے ، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائیں، امن کا راستہ ہی بہترین آپشن ہے، امن کا راستہ کشمیریوں اور فلسطین کو ان کا حق دینا ہے دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدام کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی جو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، عالمی برادری مل کر بھارت پر زور دے کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے باز رہے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے، دنیا میں ایک بھی ایسا ملک نہیں جو بھارت کے ان اقدامات کو سپورٹ کرتا ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے،کشمیریوں کی آواز کو آگے پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا پاکستانی عوام اور حکومت ان کی حمایت جاری رکھے گی ادھرڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو فوری کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے،یوم استحصال کشمیر پر وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ڈی چوک پر ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے،اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کا 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، کشمیریوں کےساتھ پاکستان کا جغرافیائی،اور بھائی چارے کا گہرا تعلق ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو فوری کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے، بھارت نے کشمیر کا نقشہ بدلنے کی کوشش کی، بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، ہم بھارت کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم کشمیر کی آزادی کیلئے دعا گو ہیں، یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی، مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید، ہر مظلوم اور محصور، مقبوضہ کشمیر کی ماو¿ں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کو میرا سلام، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کو کھلی جیل میں بدل کر جبر و استبداد کی نئی مثال قائم کی، دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھے گی؟ کب تک کشمیری جبر و بربریت کا شکار ہوتے رہیں گے؟، بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کےخلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا،وفاقی وزیر برائے دفاع و دفاعی پیداواراورہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے 5 اگست کا ایکٹ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے نہ ہوگا، کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان فرنٹ لائن پر کھڑا ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے، بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا، 5 اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کا کوئی جواز نہیں ہے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی وسابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے 5 اگست 2019 کو اٹھایا گیا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے،یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبر و بربریت کے سارے ہتھکنڈے آزما چکا، بھارت مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو دبانے میں مکمل طور ناکام ہو چکا ہے، آرٹیکل 370 اور 35اے کی منسوخی کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ بھارت ریاستی ظلم و استبداد پر یقین رکھتا ہے، بھارت کے مذکورہ اقدام کا مقصد مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، یوم استحصال کشمیر کے موقع پر گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا5اگست 2019 کو بھارت کا یکطرفہ اقدام کشمیریوں کی نسل کشی کا گھناو¿نا فعل تھا، آج کے دن 5 سال قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی گئی،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم رکوانے میں عملی کردار ادا کرے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق عالمی مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائے، بھارتی ظلم و جبر کیخلاف کشمیری عوام کے جذبہ و حوصلہ کو سلام پیش کرتا ہوں،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہاعالمی برادری بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کانوٹس لیں ، حق خودارادیت کشمیر کے عوام کا بنیادی انسانی حق ہے،جمعیت علماءاسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا کشمیر کی تحریک میں فتح و کامرانی مجاہدوں کے قدم چومے گی، کشمیریوں کی ایک تاریخ ہے، وہ حصول آزادی کےلئے ہے، آزادی کی تحریکیں ضروری نہیں کہ ماہ و سال میں اپنی منزل پا لیں، اگر تحریک میں شامل قومیں استقامت اور بلند عزم رکھتی ہیں تو تحریک سمندر کی لہروں کی طرح ساحل پر جا کر رکتی ہیں، کشمیری مجاہد قوم ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوم قوم بھی ہیں، کشمیر کی داستان صدیوں پر محیط ہے۔