پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت جنگ میں حمایت جاری رکھے گا:سپیکرپنجاب اسمبلی

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور ڈپٹی سپیکرملک ظہیراقبال چنڑ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ اگست کا اقدام نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ بھارت کے کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کے خلاف بھی ہے۔اپنے قانونی حق کے حصول کیلئے کشمیریوں نے نسل در نسل عظیم قربانیاں دی ہیں ۔عالمی برادری کو کشمیر فلسطین پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے۔ سپیکرملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جنگ میں حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنے کیلئے کشمیری آبادی میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمرانی حکومت نے اس بھارتی اقدام پر عالمی سطح پر کوئی موثر آواز بلند نہیں کی تھی۔۔ سپیکرملک احمد خان نے کہا کہپاکستان نے اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کشمیری عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتا رہے گا۔ڈپٹی سپیکرملک ظہیراقبال چنڑ نے کہا کہ ہمارا کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کی آواز ہر فورم پر اس وقت تک لے کر جائیں گے جب تک عالمی برادری اس مسئلے پر ایکشن نہیں لیتی۔ہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ بھارت پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر پریکطرفہ اور غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لئے زور دے۔