اپنی چھت،اپنا گھرپائلٹ پروگرام کے ماڈل گھر تیار،14 اگست کو لانچنگ

لاہور:( اپنے رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عزم،ہر بے گھر کےلئے ”اپنی چھت اپنا گھر“ پروگرام پر تیزی سے کام جار ی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت 3 ماڈل کی اصولی منظوری دی گئی۔

مریم نوازنے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا، وزیر اعلیٰ14 اگست کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی لانچنگ کریں گی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کیے گئے ہیں، مریم نواز نے ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ نے عوام کی سہولت کےلئے ٹال فری نمبر متعارف کرانے کا حکم دیا، پی آئی ٹی بی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کےلئے خصوصی پورٹل تیار کرے گا، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے خواہش مند گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے۔

سیکرٹری ہاوسنگ کیپٹن (ر)اسد خان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام فارم ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے، ایک تا5 مرلہ تک پلاٹ مالکان گھر بنانے کےلئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے، مریم نواز کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان قسط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا سرکاری زمین پر گراونڈ اور3 منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور،فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی، پرائیویٹ سکیموں میں 3 اور5 مرلہ کے گھر ”پھاٹا“ کے الاٹیز کو ملیں گے، پھاٹا کے الاٹی پرائیویٹ سکیم میں گھر لینے پر 5 سال میں گھر کے اقساط ادا کریں گے، بریفنگ میں مزید بتایا گیا حکومت پنجاب پرائیویٹ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی، کسی بھی شہر یا گاوں میں 70ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے،5 مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کےلئے بلا سود قرض ملے گا، مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز پر حکومت پنجاب ادا کرے گی۔