بجلی کا مسئلہ دھرنوں ،مظاہروں سے حل ہونےوالا نہیں،احسن اقبال

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے بجلی کا مسئلہ دھرنوں اور مظاہروں سے حل ہونے والا نہیں،مہنگی بجلی کاحل رکھنے والے اپنے ماہرین لے آئےں اور حکومت کےساتھ بیٹھ کر حل نکالیں، مسائل کاکا واحد حل معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے۔

احسن اقبال نے کہا پاکستان کو موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کےلئے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، برآمدات کو جلد 31 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالرز تک لےکر جانا ہے۔