درباری وزرا مہنگے آئی پی پیز معاہدوں کاجواب دیں،بیرسٹر سیف

پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے وفاقی وزرا کو عوام کی فکر ہے تو صحت جیسا منصوبہ شروع کرنے کی ہمت کریں، پی ٹی آئی نے 11 سال بہترین کارکردگی سے خیبر پختونخوا سے تمام جماعتوں کا صفایا کر دیا،درباری وزرا خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کی بجائے آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر قوم کو جواب دیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا وفاقی وزرا و مشیر خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے ذریعے وفاق کی بدترین کارکردگی چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، درباری وزراءکی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید ایسا ہے کہ چھلنی لوٹے سے کہے آپ میں دو سراخ ہیں، لوڈشیڈنگ اور بجلی بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا، عوامی خدمت کے بجائے مینڈیٹ چوروں نے اقتدار میں آ کر بیرون ملک اثاثے بنانے پر ترجیح دی۔