موٹرویز پر ریسکیو سروسزکاجلد آغاز کیاجائے:مریم نواز

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر نے ملاقات کی جس میں ائیرایمبولینس پراجیکٹ اور موٹروے ریسکیو 1122سروسز کے آغاز پر تبادلہ خیال کیاگیا،ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس پراجیکٹ پربریفنگ دی۔

سینٹرل پنجاب میں ہنگامی حالت کی صورت میں مریض کی فوری منتقلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر اتفاق کیا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، مریم نوازنے ائیر ایمبولینس پراجیکٹ پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے موٹرویز پر ریسکیوسروسز کے جلد آغاز کےلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب کو ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے والا پہلا صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے، ہارٹ اٹیک، ہیڈ انجری اور سپائنل انجری کی صورت میں مریض کاگولڈن آور میں ہسپتال پہنچنا ضروری ہے، گولڈن آور میں مریض کی بڑے ہسپتال منتقلی بہت بڑا ٹاسک ہے،ہر فرد کی جان قیمتی ہے، ائیر ایمبولینس سے دور دراز کے مریض کو علاج کیلئے بڑے ہسپتال پہنچایا جاسکے گا، ائیر ایمبولینس پراجیکٹ عوام کےلئے ہے،ایمرجنسی کی صورت میں جان بچائی جاسکے گی،موٹرویز کے انٹر چینج پر ریسکیو 1122ایمبولینس موجود ہوگی،موٹرویز پر حادثات کی صورت میں ریسکیو ایمبولینس کا فورا پہنچنا ممکن ہوگا،پنجاب موٹرویزپر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا،ریسکیو سروسز میں پنجاب، پاکستان ہی نہیں جنوبی ایشیا میں رول ماڈل بن چکا ہے،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔