راولپنڈی :(بیورورپورٹ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حق دو تحریک پورے ملک میں پھیلانے اور کسی بھی وقت ڈی چوک کارخ کرنے کااعلان کردیا۔
پریس کانفرنس اور دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہادھرنے سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ،پیچھے نہیں ہٹ سکتے، اپنا حق لےکر اٹھیں گے،دھرنا ملکی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا ، فارم 47والے خیال کریں، خالص عوامی مطالبات کو سیاست کا رنگ نہ دیا جائے، جماعت اسلامی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے، کسی کو اچھا لگے یابرا یہی سیاست جاری رہے گی، حق دو تحریک بتدریج پورے ملک میں پھیلائیں گے، مطالبات سیدھے سادھے ہیں، حکومت کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہابجلی بلوں سے لوگ انتہائی پریشان ہیں، جب قطر نماز جنازہ کےلئے روانہ ہوا تو ائیرپورٹ پر ایسے لوگ ملے جنہوں نے موٹر سائیکل بیچ کر بل ادا کیے،عوام اضافی ٹیکسز ادا نہیں کریں گے ، غریب، مڈل کلاس ،تاجر سب پریشان ہیں ، سب ٹیکسز کو ختم کیا جائے،مذاکرات کے2ادوار ہوئے، حکومت کے پاس کسی بات کا جواب نہیں، 3دن سے مذاکراتی کمیٹی تلاش گمشدہ کا اشتہار بنی ہے، کوئی بات پوشیدہ نہیں ہوگی،تمام مذاکرات عوام کے سامنے ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاوزیراعظم جو مرضی بیانات دیں، مطالبات تو تسلیم کرنا پڑیں گے، بجلی بلز کے بائیکاٹ اور حکومت ہٹاو¿ تحریک کا آپشن بھی موجود ہے، کسی بھی وقت مارچ اسلام آباد لےجانے کا اعلان کرسکتے ہیں، آپ کے کنٹینرز کوئی اہمیت نہیں رکھتے،ملک بھر میں دھرنے ہوں گے، حکومت ہرصورت بجلی کی قیمتیں کم کرے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















