اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے غلام شبیر کو بازیاب کرا کر 6اگست تک پیش کرنے اور حکم نامے کی کاپی وزیراعظم کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا غلام شبیرکی بازیابی کےلئے کچھ نہیں کیا گیا، جبری گمشدگی کی تمام ترذمہ داری وزیراعظم ،کابینہ پر عائد ہوتی ہے،ضروری ہے وزیراعظم ہنگامی اقدامات کے ذریعے جبری گمشدگی کے مکروہ عمل کا سدباب کریں۔
عدالت نے کہا سیکرٹری داخلہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے غلام شبیر کی بازیابی و عدالت پیشی یقینی بنائیں،دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، وزارت دفاع، ایف آئی اے و دیگر اداروں کے نمائندے پیش ہوئے، تمام اداروں کے نمائندوں نے یک زبان ہو کر مغوی کے ٹھکانے سے لاعلمی کا اظہار کیا، حکومت کی جانب سے مغوی کے ٹھکانے سے لاعلمی کا اظہار جبری گمشدگی کا معاملہ ظاہر کرتا ہے۔
جبری گمشدگی کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم ،کابینہ پر عائد عائد ہوتی ہے،ہائیکورٹ

















