آئین میں کہاں لکھا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج منع،فوج مجھ سے معافی مانگے،عمران

راولپنڈی،اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے4حلقے کھلنے سے ختم ہونیوالی حکومت سے کیا مذاکرات کروں،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سب سے پہلے مینڈیٹ واپس کیا جائے، مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا،محمودخان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کاٹاسک سونپ دیا، مجھے کہا گیا جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دے کر غلط کیا، آئین میں کہاں لکھا ہے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا منع ہے،ملک میں غیرعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، فوج مجھ سے معافی مانگے، ظلم میرے ساتھ ہوا ،مجھے رینجرز نے اغوا کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاتوشہ خانہ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد محسن نقوی، چیئرمین نیب ،تفتیشی افسران سمیت جھوٹے بیان دینے والوں پر کیس کروں گا،دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے ،کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی،ووٹ کو عزت کا نعرہ لگاکر بوٹ کو عزت دینے والا سب سے بڑا یوٹرن ہے۔


دوسری جانب حتساب عدالت نمبر ایک میں ناصر جاوید رانا کو جج تعینات کردیا گیا،ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت نمبر ایک میں بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو 3 سال کےلئے جج تعینات کیا گیا

دریں اثنا 190 ملین پاونڈز کیس میں عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی، ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح نہ ہو سکی۔