بڑی پیشرفت،اپوزیشن اتحاد کانواز،زرداری سے رابطوں کافیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیاسی صورتحال میں بڑی پیشرفت،اپوزیشن اتحاد نے حکومتی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ن لیگ،پیپلز پارٹی سے باضابطہ رابطہ کیا جائےگا، نواز ،زرداری سے بات چیت کےلئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے،اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی کی زیر قیادت سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کرےگا۔