اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معروف صحافی ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کی سماعت کےلئے جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دےدیا گیا۔
سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا ،5 رکنی لارجر بنچ ارشد شریف قتل کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کرے گا ۔
دریں اثنا سپریم کورٹ نے طویل عرصے بعد شریعت ایپلٹ بنچ قائم کر دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بنچ کے سربراہ ہوں گے،ذرائع کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں شریعت ایپلٹ بنچ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی شریعت ایپلٹ بنچ میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن ،ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز بطور عالم شامل ہیں۔
ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل



















