راولپنڈی:(بیورورپورٹ) مطالبات پورے ہونے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا،دھرنا پارلیمنٹ کے باہر بھی جاسکتا ہے،جماعت اسلامی نے حکومتی کمیٹی کو واضح جواب دےدیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کرکے 2رکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات کا اصرار کیا ،جماعت اسلامی کی قیادت نے جواب دیا ٹیکنیکل ٹیم سے ملاقات کی ضرورت نہیں کیونکہ اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے،حکومتی ٹیم تیاری کےساتھ مذاکرات پر تیار ہوتو ٹیکنیکل ٹیم بھی لے آئیں، حکومت پر واضح کرتے ہوئے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج ختم نہیں ہوگامذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو مظاہرین ڈی چوک ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب دھرنے سے خطاب،پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا احتجاج کے آئندہ فیز میں اہم شاہراہوں پر بیٹھیں گے ، آج سے گورنر ہاﺅس سندھ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہو رہاہے ، حکمرانوں کی نااہلی کا عذاب پوری قوم بھگت رہی ہے، آئی پی پیز حکومتی مجبوری نہیں بلکہ نالائقی، نااہلی اور کرپشن ہے، حکمران کہتے ہیں معاہدے قوم کے سامنے نہیں لاسکتے، عوام کا خون نچوڑ سکتے ہیں، بل بڑھا سکتے ہیں، لیکن معاہدے سامنے نہیں لائے سکتے اب ظلم نہیں چلے گا، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔
نعیم الرحمن نے کہادھرنے کی تعریف پر عمران خان کاشکریہ ادا کرتے ہیں،تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ اور ملاقاتیں ہیں، تشریف لائیں ،ویلکم کریں گے،اصولی موقف ہے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















