لاہور: (کورٹ رپورٹر)عدالت نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے والے مولانا طاہر سیفی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،ٹی ایل پی رہنمامولانا طاہر سیفی کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہا ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرنا ہوگا ،مائیکروفون برآمد کرنا ہے،اس موقع پر مولانا طاہر سیفی کی تقریر سنائی گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے آپ تو بہت جوش سے تقریر کرتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کیا آپ کی تقریر ہے؟ ،ملزم نے اعتراف کیا جی میری ہی تقریر ہے،خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
چیف جسٹس کو دھمکیاں، مولانا طاہر سیفی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ


















