اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 18 ہری پور دھاندلی کیس میںحکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکدیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی کارروائی اور 10 جولائی کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا،عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر این اے 18، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور بابر نواز خان کو نوٹس جاری کیے گئے ۔
این اے 18دھاندلی کیس،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکدیا



















