اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے معاشی بحالی کیلئے کڑوے فیصلے کرنا پڑے،سیاست قربان کرکے ملک کو بچایا، ضم شدہ اضلاع میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امور انجینئر امیر مقام، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،ملاقات میں منتخب نمائندوں نے وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کی بہتری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،ملاقات میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے حلقوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،تاریخ گواہ ہے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے ن لیگ نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، ضم شدہ اضلاع میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کے غریب ومتوسط طبقے کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دانش سکولوں کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔
شہبازشر یف نے کہابجلی شعبے کی اصلاحات سے سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،منتخب نمائندے بجلی کی چوری روکنے کیلئے حکومت کی معاونت کریں،ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے، زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے نہ صرف زرعی شعبے کی ترقی ہوگی، کسان کو کم لاگت پر بجلی میسر ہوگی ،زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کی بچت ہوگی، حال ہی میں غریب و متوسط طبقے کو بجلی کےبلوں میں بڑا ریلیف فراہم کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری سے گفتگوکرتے ہوئے کہا پاکستان ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ اور تنظیم کی اصلاحات کے ایجنڈے کےلئے مکمل حمایت جاری رکھے گا، ملاقات میں خسرو نوزیری نے وزیراعظم کو ای سی او کے اقدامات اور اپنی تعیناتی کے دوران ای سی او کو بحال کرنے کے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے ای سی او کو علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر فروغ دینے کےلئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس ہوا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،نوجوانوں کو وسائل فراہم کئے جائیں تو ہمارے نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں، نوجوان آبادی پاکستان کا اثاثہ ہیں جن کی فلاح و بہبود سے ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















