اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا،خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے امریکی کٹھ پتلیاں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں،اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی،اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا ،چیز کو خارج امکان قطعی طور پر نہیں لیا جاسکتا،برطانیہ اور امریکہ اپنے مفادات کے مطابق سیاست کرتے ہیں،ضروری نہیں جو ان کے مفادات ہوں وہ پاکستان کے بھی ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا ہونا کچھ بھی نہیں، احتجاج سب کا حق ہے، کرتے رہیں احتجاج،پہلے ناشتہ کرتے ہیں پھر لنچ، پھر بھوک ہڑتال کرتے ہیں۔

دریں اثنا اپنے بیان میںوزیر دفاع نے کہا پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے،ہر 17واں گھرانہ مقدمہ میں فریق ہو، انصاف کا یہ حال ہو کہ انصاف کے بڑے ایوانوں والے چھٹیوں پر چلے جائیں، پچھلے سال تک عدلیہ میں سالانہ تعطیلات 15 جون تا 11 ستمبر تھیں، رواں سال موجودہ چیف جسٹس نے تعطیلات ایک ماہ کردیں، پارلیمنٹ میںعدلیہ کی چھٹیوں اور پنشن کے معاملے پر بحث ہونی چاہیے، ریاست سے تنخواہ لینے والوں کی تنخواہیں اور مراعات کارکردگی سے ہونی چاہیے، ٹیکس کے معاملات بھی برابر ہونے چاہئیں۔