اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عمران ،نواز ،بلاول کی گرینڈ میٹنگ کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست گزار قاضی سلیم نے سپریم کورٹ کو تینوں لیڈروں کے درمیان گرینڈ میٹنگ کرانے کی درخواست پر سوموٹو لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہاسیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈلاک کے باعث پریشان ہوں، اپریل 2022 سے غیرمعمولی صورتحال کے باعث حکومت موثر طریقے سے کام نہیں کر پا رہی۔
قاضی سلیم نے استدعا کی سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرے، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے، موجودہ غیر یقینی کی صورتحال ملک کیلئے خطرہ ہے،میٹنگ ارینج کرانا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، ابھی نندن کو واپس بھارت چھوڑنے کےلئے بات چیت ہو سکتی تو ملک میں سیاسی استحکام لانے کےلئے سٹیک ہولڈرز کیوں ساتھ نہیں بیٹھ سکتے؟۔
عمران ،نواز ،بلاول کی گرینڈ میٹنگ کرانے کیلئے درخواست دائر


















