مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی بنیاد رکھی:منشا بٹ


سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)رکن صوبائی اسمبلی منشاءبٹ نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کی بنیاد رکھی اور میونسپل سروسز کے نظام کو بہتر بنانے سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے حلقہ انتخاب یوسی مظفر پور کے علاقہ روڈس روڈ اور شہاب پورہ روڈ میں صفائی ستھرائی اور نکاس آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ چیف آفیسر کاشف نواز، یوسی چیئرمین نواز بھٹی اور آپریشن مینجر آغا داود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

منشا بٹ نے کہا مون سون کی بارشوں کے پیش نظر سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے رین ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں،میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے مقامی حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھولے مین ہول کور پر ڈھکن رکھیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ کسی جگہ سے مین ہول کور غائب نہ ہو، انہوں نے کہا شہریوں کی سہولت کیلئے 1139 ہیلپ لائن 24 گھنٹے آپریشنل کردی گئی ہے۔